10 اپریل 2014 - 17:05
یوکراین ناقابل تلافی اقدامات سے باز رہے

روس کے صدر نے یوکرین کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقابل تلافی اقدامات سے پرہیز کریں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق روس کے صدر "ولادیمیر پوتین" نے اس ملک کی کابینہ کے اجلاس میں یوکرین کی عبوری حکومت کے ساتھ روس کی پالیسیوں کو منظم کرنے کے لئے اس ملک کی وزارت خارجہ کے جدت عمل کے مثمر ثمر واقع ہونے پر امید کا اظہار کیا۔ روس کے صدر نے یوکرین کے بحران کے حل کے لئے سفارتی راہ حل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
"ولادیمیر پوتین" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس ماضی کی مانند یوکرین کی معیشت کو سہارا دینے کے لئے سیکڑوں میلین ڈالر سرمایہ گزاری سے اس ملک کی حمایت کرتا رہا ہے ، کہا کہ یوکرین کی معیشت کے حوالے سے روس کی حمایت کا یہ سلسلہ طویل مدت تک جاری نہیں رہ سکتا۔
روس کے صدر نے تاکید کی ، یورپ میں ہمارے شریک ممالک ایک طرف یوکرین کی عبوری حکومت کو قانونی طور پر تسلیم کرتے ہیں اور دوسری طرف اس ملک کی حمایت کے لئے کوئی عملی اقدامات انجام دیتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ "پوتین" مزید کہا کہ مغرب نے حتی یوکرین کی اقتصادی حمایت میں ایک ڈالر کی مدد تک نہیں کی ہے۔ روس کے صدر نے وضاحت کی کہ روس یوکرین کی عبوری حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کرتا۔

.......

/169

لیبلز